بھٹکل:9/اگست(ایس او نیوز)سال 2016-2017کے لئے شری گروسدھیندرا بی سی اے، بی بی اے کالج میں داخلہ لئے ہوئے طلبا کے لئے کالج کے سنئیر طلبا کی جانب سے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مہمان ِ خصوصی کے طورپر مینجر ایل آئی سی بھٹکل سچن کلکرنی نے طلبا کی زندگی میں شخصی تعمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پرسال 2015-2016کے ہونہار طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ سماجی کارکن اور موظف وجیا بینک کے جنرل مینجر مدھوکیشور نائک نے تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کی۔ والی بال یونیورسٹی بلیو اروند نائک کی تہنیت کی گئی ۔ بی ای ٹی کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، کنسلٹنٹ بی آر کے مورتی ، پرنسپال ناگیش بھٹ، نائب پرنسپال شری ناتھ پائی موجود تھے۔ کالج کے لئے عارضی طورپر بہترین تدریسی خدمات انجام دینے والے کرشانند یاجی ، راگھویندر پربھو،وکھیات پربھو کی بھی تہنیت کی گئی ۔ طالبہ ارپیتا گائونکر اور شرتی موگیر نے نظامت کی ۔بعد میں طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔